DrugInfoSys

دمہ

Read this article in English

تعارف:-
دمہ ایک ایسا مرض ہے جو ساری دنیا میں عام ہے یہ ایک لاعلاج مرض ہے لیکن اس کو ادویات اور احتیاط کے ذریعے قابو کیا جاسکتا ہے ۔ دمہ سانس کی نالیاں جو کہ پھیپھڑوں میں ہوا کی آمدورفت کو ممکن بناتی ہیں سوزش کا شکار ہوکر سوج جاتی ہیں اور ہوا کے گزرکے لیے جگہ تنگ ہوجاتی ہے  ۔ جس کی وجہ سے ہوا کی تر سیل کم ہوجاتی ہے ۔ اور بعض اوقات رک جاتی ہے نالیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے فرخراہٹ کی آوازیں بہت واضح ہوجاتی ہیں اور سینے میں سختی یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے  اور کھانسی کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں دشواری بھی محسوس ہوتی ہے ۔ دمہ کے مریضوں کو صبح اور رات کے وقت خاص طور پر ان تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
دمہ کی اقسام :-
 دمہ کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے
Childhood-onest-Asthma:-
اس قسم کا دمہ عمومی طور پر بچپن مین شروع ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ عام طور پر فضاء میں پائے جانے والے مختلف چیزوں سے الرجی ہوتی ہے ۔ بچوں  کو جن چیزوں سے الرجی ہوتی ہے وہ تمام طور پر بلی کے بال  ، فنجائی، دھول مٹی ، ذردانے ، مچھر مارنے والے کوائل وغیرہ شامل ہیں ۔
Adult onest Asthma :-
دمہ کی یہ قسم 20 سال کی عمر کے لوگوں میں دیکھنے میں آتی ہے ۔ اور یہ عا م طور پر خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے مردوں کی نسبت ۔ اس کی وجوہات بھی مختلف قسم کی الرجی ہے۔ اسکے علاوہ بعض اوقات کیمیکل اور بعض ادویات ، بھی اس اقسام کے دمہ کی وجہ ہوسکتی ہیں ۔
Exercise Induced Asthma:-
اگر آپ کو مستقل ایکسرسائز کے بعد کھانسی حزحزاہٹ لینے میں دشواری پیش آئے تو آپ اس قسم کا دمہ ہوسکتا ہے   اس قسم کے دمہ  میں کیونکہ آپکی  سانس کی نالیوں میں سوزش ہوجاتی اسلئے سانس کی آمدورفت میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس قسم کے دمہ کو دیگر اقسام کی طرح ادویات کے ذریعے قابو  میں رکھا جاسکتا ہے  اور  آدمی اپنی ایکسرسائز کی طرح ادویات کے ذریعے قابو میں رکھا جاسکتا ہے اور آدمی اپنی ایکسرسائز کی عادت کو بھی قائم رکھ سکتا ہے۔
 Cough-Induced Asthma:-
اس قسم کا دمہ بہت    مشکل سے تشخیص ہوتا ہے دمہ اس  مرض میں کھانسی کے علاوہ کوئی اور علامات نہیں پائی جاتیں  ہیں جو دمہ کے مرض  میں کھانسی کے علاوہ کوئی اور علامات نہیں پائی جاتی ہیں جو دمہ کی تشخیص  میں مدد گار ثابت ہوں اس قسم کے دمہ  میں بعض اوقات   کھانسی اتنی شدید ہوتی ہے کہ مریض کی نیند میں بھی خلل پیدا کردیتی ہے۔       
Occupational Asthma:-
بعض اوقات یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں انکے کام کرنے والی جگہ  پر دمہ کا مرض لاحق ہو جاتا ہے لیکن جب وہ جگہ تبدیل کرلیں تو   دمہ  کے اثرات ختم ہوجاتاہے ۔ اسکے عوامل کیمیکل ، مختلف قسم کی گیسس ، دھواں ،  بخارات ہیں  بعض اوقات وائر س مولڈ، حیوانی مصنوعات  ، ذردانے ، نمی اور درجہ حرارت بھی اس کی جگہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے۔
Nocturnal Asthma:-
اس قسم کا دمہ عام طور پر درمیانی رات سے شروع ہوکر تقریباً 8 بجے تک جاری رہتا ہے ۔ یہ دھول  مٹی ،بلی کے بال یا  سانس کی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے  ۔ مریض رات کے وقت خرخراہٹ  یا سانس کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے اور تقریباً ساری رات ہی دمہ کی وجہ سے بے چین رہتا ہے ۔ خاص طور پر 2 – 4 بجے کے دوران
Steroid Resistant Asthma:-
یہ دمہ  کی شدید قسم ہے دمہ کے علاج کے لیے عام طور پر steroid کا استعمال  کیا جاتا ہے ۔  لیکن کچھ مریض steroid کے خلاف مدافعت رکھتے ہیں  جس کی وجہ سے انکا علاج   Steroid کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا ہے ۔
وجوہا ت و عوامل:-
ایک عام اندازے کے مطابق  پوری دنیا میں تقریباً 300 ملین لوگ     اس مرض میں مبتلا  ہیں  اس مرض کو پھیلانے  والے عوامل میں ہو ا میں پائے جانے والے جراثیم      (الرجن ) ، ماحولیاتی و ٖفضائی آلودگی ، دھواں دھول مٹی ، کاکروج ، زردانے ، سرد ہوا، اسکسرسائز ، پھیپڑوں یاہوا کی نالی کا انفیکشن ، سیگریٹ یا مچھر مارنے والے کو ائل کا دھواں ، حیوانی فضلہ ، پرفیوم ، ایرفرشیر ، پینٹ ، بعض ادویات ،  ڈپریشن اور ایسی غذا کا استعمال جسمیں سلفائیڈ موجود ہو ۔
علامات:-
دمہ کے مرض کی عام علامات میں سانس لینے میں دشواری ، پینے میں دردیاسختی ، کھانسی خرخراہٹ کی وجہ سے سانس لینے کے دوران سیٹی نما آواز نکلنا۔
دمہ کا حملہ :            Asthmatic Episode:-
دمہ کی وہ حالت جسمیں مریض کی علامات بری طرح بگڑ جاتی ہیں ۔ یہ حملہ اچانک ہوتا ہے۔ اسکی شدت کم ، درمیانی یا زیادہ ہوسکتی ہے۔ بعض اوقات دمہ کے حملوں میں ہوا کی نالیاں پوری  طرح بند ہوجاتی  ہیں  اور ہوا کی آمدورفت بلکل رک جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے  اور آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے ایسی صورت میں مریض کو فوراً ہسپتال لے جانا ضروری ہوتا ہے
تشخیص :
دمہ کی تشخیص کے تین بنیادی طریقے ہیں
•      Medical History جسمانی معائنہ اور دمے کی تشخیص کے ٹیسٹ 
1.     میڈیکل ہسٹری  کے ذریعے ڈاکٹر فیملی اور دمے کی تشخیص کے ٹیسٹ اور الرجی کی معلومات حاصل ہوتی ہے۔ مثلاً  ناک کابہنا ، سانس کا انفیکشن ، نفسیاتی دباو وغیرہ۔
2.     طبی معائنہ میں عام طور پر سانس کی روہری نالی (Upper Respiratory Tract) سینے اور جلد کا معائنہ کیا جاسکتا ہے ۔ اسکے علاوہ ڈاکٹر ناک کا بہنا ، ناک کی سوجن جلد کی بیماری ایکزیمہ وغیرہ جوکہ دمہ سے تعلق رکھتی ہیں کا بھی معائنہ کرتے ہیں
3.     Asthma Test یہ ٹیسٹ دمہ کی تشخیص میں خاص اہمیت کے حامل ہیں ۔  ان میں سب سے ذیادہ ضروری ٹیسٹ Liver Function Test ہے ۔ اسکے علاوہ Spirometry Test ، Allergy Testوغیرہ شامل ہیں ۔
احتیاتی تدابیر(Preventior )دمہ ایک لاعلاج مرض ہے لیکن اس کو ادویات اور احتیاط کے  ذریعے کنٹرول کرکے نارمل زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ اسکے لئے آپکو ان چیزوں سے دور رہنا ہوگا جن سے آپکو الرجی ہے ۔ مثلاً ادویات ،دھواں دھول مٹی ،  پالتوجانور وغیرہ ۔ آپکو ادویات وقت پرلینی ہوگی ڈاکٹر کی یہ ہدایت کے مطابق اور آپکو علم ہو کہ ایمرجنسی یا دمہ کے مریضوں کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنا Inhailer ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ۔
علاج/ ادویات :-
دمہ ایک ہمیشہ رہنے والا مرض ہے جسکا علاج ممکن نہیں   ہے ۔ لیکن اسکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے دمہ کے مرض میں  استعمال  ہونے والی ادویات
لمبی مدت کے لیے کنٹرول :- Long Term Control medicine  :-
     یہ ادویات  عام طور پر روزانہ کھائی جاتی ہیں اسمیں  Inhaled Coticostiroid سب سے زیادہ موئثر ہے ۔
فوری آرام پہچانے والی ادویات  Quick Relief Medicine :-
     ان ادویات میں سب سے عام برنکوڈالیٹر (Brancho Dialater ) ہیں inhaler کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں ۔
Inhaler:-
دمہ کے مرض میں ادویا ت کو نیبولائزر کے ذریعے یعنی inhaler کے ذریعے بھی دیا جا سکتا ہے ۔
RMEEGENCY LARE
دمہ کے شدید حملوں کی صورت میں فوری طور پر مریض کو ہسپتال لے جا نا ضروری ہوتا ہے ۔
دیسی علاج:-
دمہ کے مریض کے لیے کچھ دیسی ٹوٹکے بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
1-     کلونجی کو پیس کر آدھا سے ایک چائے کا چمچہ  صبح و شام استعمال کریں ۔
2-     شہد کو پیاز کے رس ساتھ ہم وزن ملاکر  پینے سے عملی اضافہ ہوتا ہے ۔
3-     دار چینی اور ادرک کو پانی میں پکاکر جوشاندہ کی پینا بھی فائدہ مند ہے۔
4-     عناب اور بقستہ کا قہوہ بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

144 views