کمر درد
تعارف:-
دورِ حاضر میں کمر کا درد ایک بہت اہم طبی مسئلہ بن گیا ہے۔ تقریباً ہر 10 میں سے 8 لوگ اس مرض میں مبتلا نظر آتے ہیں ۔ اکثر اوقات یہ درد کم مدت کا ہوتا ہے اور ارام سے ختم ہوجاتا ہے۔ لیکن بعض اوقا ت اسکی مدت بڑھ جاتی ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ کمر کا درد عام طور پر کمر کے عضلات ، اعساب ، ہڈیوں یا جوڑوں سے شروع ہوتا ہے لیکن اسابات کا احتمال بھی ہے کہ یہ مہروں کے اپنی جگہ سے ہٹنے یا کسی اعصابی nerve کے رہنے کی وجہ سے شروع ہوا ہو ۔ آجکل کی معروف زندگی ایکسر سائز کی کمی اور جسمانی سرگرمی کی کمی کی وجہ سے بھی کمر کا درد ایک مستقل مسئلہ بن گیا ہے ۔ کمر کا درد عام طور پر دو طرح کا ہوتا ہے ایک تو کم دورانیے کا جو اچانک شروع ہو کر کچھ دنوں یا ہفتوں میں ختم ہوجاتا ہے۔ جبکہ دوسری قسم کا درد لمبے دورانیے کا ہوتا ہے جبکہ دوسری قسم کا درد لمبے دورانیے کا ہوتا ہے جو تین مہینے یا اس سے زیادہ مدت تک رہتا ہے ۔

وجوہات /عوامل :-
کمر کے درد کے لاپتہ عوامل ہوسکتے ہیں ۔ کمر کے درد عام طور پر بھاری وزن اٹھانے سے ہوتا ہے ۔ مہروں کے اپنی جگہ سے ہٹنے ، کسی اعصابی nerve کے رہنے ، گھٹا کے مرض اور ہڈیوں کے بھر بھرے پن عضلات کا کھچاؤ ، عضلات میں ایٹھن غیر آرام دہ حالت میں بیٹھنا ، لمبے دورانیے کے لیے کھڑا ہونا، نامناسب حالت جھکنا وزن کا بڑھنا، کسی قسم کا انفیکشن ، کینسر ، یا کوئی اور دوسری چوٹ ، غلط ایکسر سائز کرنا، دردنساء۔
علامات:-
کمر کے درد کی عام علامات عضلاتی درد، گردن اور کمر میں شدید درد ، زیادہ دیر بیٹھنے یا کھڑے رہنے کی صورت میں کمر میں درد ، جسم کا سن ہونا ، کمر کا اکڑنا ، وغیرہ
تشخیص:-
کمر کے درد کی صحیح وجوہات کی تشخیص کرنا ایک انتہائی مشکل عمل ہے ۔ ڈاکٹر عموماً تشخیص کیے بنا ء ہی علاج شروع کردیتے ہیں کیونکہ اس امر کا یقین کرنا کہ درد کہاں سے شروع ہورہا ہے بہت مشکل ہے ۔ انتہائی شدید درد کی صورت میں ڈاکٹر کچھ ٹیسٹ کرواتے ہیں ۔
ٹیسٹ:-
X-Rayکے MRI, Bone Scan کے ذریعے کمر درد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر:-
روزانہ ایکسرسائز کریں جوکہ آپکے عضلات کی کارکردگی اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔ اسکے لیے کسی فزیو تھرا پسٹ سے رابطہ کریں

· بھاری وزن اٹھانے میں احتیاط کریں ۔
· جسمانی وزن کو کم رکھیں
· سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کردیں
· ڈپریشن یا اسٹریس بھی کمر درد کی وجہ ہو سکتا ہے اسکو بھی کم کرنے کی کوشش کریں
علاج:-
کمر کے علاج کے لیے آپکو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے کیونکہ کمر کے درد کی لاتعداد وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ وقتی طور کے آرام کے لیے آپ پین کلر وغیرہ لے سکتے ہیں ۔
کمر کے درد کی تکلیف کو رفع کرنے کے لیے کچھ دوسرے طریقے جیسے کہ اپکو پنکچر ، لش ، جسمانی ایکسر سائز اور یوگا کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
پریگنینسی کے دوران کمر کا درد:-
حاملہ خواتین میں کمر کے درد کی شکایات عام ہے جس کی وجہ جسمانی کمزوری یا غذا میں وٹامن اور نمکیات کی کمی ہوسکتی ۔ حاملہ خواتین میں کمر دردہر وقت رہتا ہے ۔ جس کی وجہ سے چڑچڑاپن ، بے چینی ، نیند کا پورانہ ہونا، جسم میں دکھن وغیرہ ۔ بعض اوقات کمر درد کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اسکی وجہ سے متلی ، اور سردرد بھی ہوجاتا ہے
حاملہ خواتین میں پیلوس کی بیماری بھی کمر درد کا باعث بن سکتی ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ مریضہ کے خون میں کیلشیم ،فاسفورس اور الکلا ئن کے ٹیسٹ کروائے جا ئیں پیشاب میں پریٹین چیک کرنے کے لیے پیشاب کے ٹیسٹ کروانا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ تاکہ کمر درد کی وجہ پتہ چل سکے اور اسکے مطابق بروقت اور مناسب علاج ہوسکے تاکہ کمر درد کی وجہ سے پتہ چل سکے اور اسکے مطابق بروقت اور مناسب علاج ہوسکے ۔
31 views